Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

قاتل عمران کوہم نے پکڑوایا ، کانفرنس میں تالیوں پر دکھ ہوا، والد زینب

قاتل عمران کوہم نے پکڑوایا ، کانفرنس میں تالیوں پر دکھ ہوا، والد زینب
January 25, 2018

قصور ( 92 نیوز ) معصوم زینب کے والد نے کہا ہے کہ قاتل عمران کو ہم نے پکڑوایا ۔ زینب کے ماموں نے درندے کی سب سے پہلے نشاندہی کی ۔ پریس کانفرنس میں تالیاں بجائے جانے پر بہت دکھ ہوا ۔  سب کچھ بتانا چاہتا تھا مگر بات نہیں کرنے دی گئی ۔

زینب کا قاتل پکڑا گیا مگر کیس نیا سے نیا رخ اختیار کر رہا ہے ۔ زینب کے والد محمد امین نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور پولیس کے دعوؤں کا پول کھول دیا ۔ صاف الفاظ میں کہا کہ نمبر مت بنائیں ۔ کسی نے نہیں بلکہ میرے خاندان نے زینب کے قاتل کو پکڑوایا ۔

وزیراعلیٰ نے پریس کانفرنس کے دوران بات کیوں نہ کرنے دی ۔ مائیک کیوں بند ہوا ؟۔ اس راز سے بھی پردہ اُٹھ گیا  ۔ محمد امین نے کہا سب کچھ بتانا چاہتے تھے مگر بات ہی نہیں کرنے دی گئی۔

محمد امین نے دکھ بھرے دل کے ساتھ شکوہ کیا کہ پریس کانفرنس میں تالیاں بجنے پر بھی افسوس ہوا  ہے ۔ کسی کی تعریف کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں مگر اتنے بڑے سانحے کے بعد اس طرح تالیاں بجانا دل کو ناگوار گزرا ۔

محمد امین نے شکوہ بھی کیا اور ساتھ ہی معصوم بیٹی کا کیس بھر پور انداز سے لڑنے کا اعلان بھی کیا۔