Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

قاتل سیلفی نے تین جانیں لے لیں

قاتل سیلفی نے تین جانیں لے لیں
August 21, 2016
ناران (92نیوز)قاتل سیلفی نے تین جانیں لے لیں کراچی کی رشتہ دار خواتین ناران میں سیلفی  بناتے ہوئے برفانی  تودے  تلے دب کر  جاں بحق ہوگئیں۔ تفصیلات کےمطابق ناران میں  جھیل سیف الملوک روڈ پر سیلفی  لیتے ہوئے   تین خواتین  برفانی  تودے تلے   دب کر  جاں  بحق ہو  گئیں ۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا  اور اس نے برف تلے دبی  لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق  حادثہ برفانی غار میں سیلفی بناتے ہوئے پیش آیا جاں بحق خواتین روزینہ، ارم اور نمرہ رشتے دار تھیں  اور وہ  کھارادر کراچی سے سیر و سیاحت کیلئے ناران  آئی ہوئی  تھیں۔