Saturday, July 27, 2024

قاتلوں کی سز اپر سکون نصیب ہوا ، والدہ امجد صابری

قاتلوں کی سز اپر سکون نصیب ہوا ، والدہ امجد صابری
April 2, 2018

کراچی ( 92 نیوز )  امجد صابری کی والدہ لخت جگر کی جدائی کا غم تو نہ بھلاسکیں لیکن قاتلوں کو سزا ملنے پر کسی حد تک مطمئن ضرور ہوگئی ہیں ۔

امجد صابری کی والدہ کہتی ہیں قاتلوں کی سزا پر سکون نصیب ہوا،  حکومت، آرمی چیف اور پولیس کی شکر گزار ہوں۔

مقتول کے بھائی طلحہ صابری نے بھی قاتلوں کی سزا پر اطمینان کا اظہار کیا ، ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے سرپرستوں کو بھی سزا ملنی چاہئے ۔