Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

قابض فوج نے پیلٹ گن سے سیکڑوں کشمیریوں کو اندھا کردیا ، عالمی برادری نوٹس لے : نوازشریف

قابض فوج نے پیلٹ گن سے سیکڑوں کشمیریوں کو اندھا کردیا ، عالمی برادری نوٹس لے : نوازشریف
August 6, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم نوازشریف نے مقبوضہ وادی میں بھارتی تشدد سے زخمی ہونیوالے کشمیریوں کے علاج ومعالجے کااعلان کردیا۔ کہتے ہیں قابض فوج نے پیلٹ گن سے سیکڑوں کشمیریوں کواندھا کردیا عالمی برادری نوٹس لے اورزخمیوں کے علاج کےلئے بھارت پر دباؤ ڈالے۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعظم میاں نواشریف نے کہا ہے کہ بھارت نے جنت نظیر کو خون آلود کردیا پیلٹ گن کا استعمال کرکے ظلم وستم کی نئی تاریخ لکھ دی۔ پیلٹ گن سے سیکڑوں کشمیری متاثر ہوئےکئی کی آنکھیں ضائع تو کئی کے چہروں کونقصان پہنچا۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ بھارت نے متاثرہ افراد کو طبی امداد تک بھی نہ دی۔ کشمیریوں کے درد کااحساس کسی کو ہو نہ ہو۔ بھارتی بربریت پرپاکستان کا دل زخموں سے چور ہے تبھی تو پاکستان بھارت کے ریاستی جبر سے متاثرہ افراد کو طبی امداد پہنچانا چاہتا ہے۔  وزیراعظم نوازشریف نے بھارتی جارحیت پر آواز اٹھاتے ہوئےایک بار پھر  کہا ہے کہ کشمیری عوام اپنی آزادی اورحق خودارادیت کے لئے پرعزم ہیں۔ بھارت نے ریاستی آپریشن کے ذریعے نہتے کشمیریوں کو چھلنی کیا۔ قابض بھارتی فوج نے پیلٹ گن سے سیکڑوں کشمیریوں کی بینائی چھین لی زخمیوں کو طبی امداد تک رسائی کی اجازت نہیں بھارتی فورسزہسپتالوں اور ایمبولینسوں کو بھی نشانہ بنا رہی ہیں۔۔ان کاکہنا تھا کہ عالمی برادری زخمی کشمیریوں کو طبی امداد کی فراہمی کےلئے اپنا اثرورسوخ استعمال کرے۔ وزیراعظم نواز شریف نے وزارت خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ دنیا کے کسی بھی حصے میں زخمی کشمیریوں کے علاج کے انتظامات کیے جائیں حکومت پاکستان زخمی کشمیریوں کے سفر ، قیام اورعلاج کے اخراجات برداشت کرے گی۔