Wednesday, December 7, 2022

قابض بھارتی فورسز کا مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں آپریشن ، دو کشمیری شہید

قابض بھارتی فورسز کا مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں آپریشن ، دو کشمیری شہید
سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں۔ قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں آپریشن کے دوران دو کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے علاقے اریزال اور پنزو میں بھارتی مظالم کیخلاف پر امن احتجاج کرنیوالے کشمیریوں پر بھارتی فوج نےلاٹھیاں اور آنسو گیس کے شیل برسائے جس کے نتیجے میں متعدد کشمیری نوجوان زخمی ہو گئے۔ ادھر مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوان کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جس کے بعد انہیں سپر د خاک کر دیا گیا۔