Friday, September 20, 2024

قابض بھارتی فورسز نے پلوامہ میں 6 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا

قابض بھارتی فورسز نے پلوامہ میں 6 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا
December 22, 2018
سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کی آڑ میں گولیاں چلا دیں۔ بھارتی فورسز نے نہتے کشمیریوں پر فائرنگ کی جس سے چھ کشمیری نوجوان شہید ہو گئے۔ کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فورسز نے صبح سویرے ہی ضلع پلوامہ میں نام نہاد آپریشن کی آڑ میں جعلی مقابلے کا ڈرامہ رچایا جبکہ کشمیریوں کے خون کی پیاسی بھارتی فوج نے علاقے میں سرچ آپریشن ابھی بھی جاری رکھا ہوا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ظالم بھارتی فورسز نے ان نوجوان کو ضلع کے علاقے ترال میں آرم پورہ کے مقام پر نام نہاد آپریشن کی آڑ میں شہید کیا جبکہ بزدل قابض انتظامیہ نے لوگوں کے آپسی روابط کو منقطع کرنے کیلئے ضلع پلوامہ میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی ۔