Friday, March 1, 2024

قابض بھارتی فورسز نے بارہ مولہ میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا

قابض بھارتی فورسز نے بارہ مولہ میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا
October 26, 2018
سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی انتہا پسندانہ کارروائیاں رکنے کا نام نہیں لے رہیں۔ قابض بھارتی فورسز نے ضلع بارہ مولہ میں آپریشن کے دوران مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ دنیا میں پاکستان کیخلاف دہشتگردی کا شور مچانے والے بھارت کی اپنی فوج انتہا پسندی کی تمام حدیں پار کر گئی۔ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے کہرام مچا رکھا ہے۔ اس سے قبل بھارتی انتہا پسند فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولہ اور اسلام آباد میں چھ اور سری نگر میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا۔ دوسری جانب حریت قیادت نے آج مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انتہا پسندانہ کارروائیوں کیخلاف احتجاج کی کال بھی دے رکھی ہے۔ احتجاج کو روکنے کیلئے بھارتی فورسز نے سری نگرکلگام ، اسلام آباد، بارہ مولہ اور دیگر علاقوں میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔