Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

قابض بھارتی فوج کا جبر و استبداد کشمیریوں کی جدوجہد کو نہیں دبا سکتا، آرمی چیف

قابض بھارتی فوج کا جبر و استبداد کشمیریوں کی جدوجہد کو نہیں دبا سکتا، آرمی چیف
February 5, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ قابض بھارتی فوج کا جبر و استبداد بہادر کشمیریوں کی جدوجہد کو نہیں دبا سکتا ۔
ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر قومی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے ٹویٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا کہ قابض بھارتی فوج کا جبر و استبداد بہادر کشمیریوں کی جدوجہد کو نہیں دبا سکتا ۔ کشمیری اس انتظار میں ہیں کہ عالمی برادری کب بیدار ہو گی ۔
آرمی چیف نے مزید کہا کہ کشمیری اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے تحت رائے شماری کا حق چاہتے ہیں ۔ مشکلات کے باوجود کشمیریوں کی جدوجہد کامیاب ہو گی ۔