Saturday, January 28, 2023

قابض بھارتی فوج نے پلوامہ میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا

قابض بھارتی فوج نے پلوامہ میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا
December 12, 2021 ویب ڈیسک

پلوامہ (92 نیوز) قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے شہر پلوامہ میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوان کو بھارتی فوجیوں، نیم فوجی دستوں اور پولیس اہلکاروں نے اتوار کو ضلع کے علاقے بارگام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کا غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں سرچ آپریشن جاری ہے، اور بگرام کے تمام راستے بند کردئیے گئے ہیں، جبکہ علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی ہے۔