قابض بھارتی فوج نے ایک ہفتے کے دوران 18 نوجوان شہید کر دیے

سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فورسز کی ہٹ دھرمی نے کشمیریوں کا جینا دوبھر کر دیا۔ ایک ہفتے کے دوران اٹھارہ نوجوان شہید کر دیے۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے مظالم نہ روکے۔ سرچ آپریشن کی آڑ میں آئے دن نہتے کشمیریوں پر گولیاں برسانے لگی۔
بھارتی فورسز کی آئے دن بڑھتی ہوئی دہشتگردی کیخلاف وادی بھر میں ایک بار پھر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا گیا۔ سکول و کالجوں سمیت تمام تعلیمی مراکز اور دفاتر بند ہیں۔
بھارتی فوج نے احتجاج کے پیش نظر وادی کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر کے رکھ دیا۔ جگہ جگہ پولیس کی بھاری نفری تعینات جبکہ موبائل اور انٹر نیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی۔
احتجاج کی کال حریت رہنماؤں کی جانب سے دی گئی تھی جس کے بعد بزدل بھارتی فورسز نےکشمیریوں کا ایک بار پھر آزادی اظہار کا حق تلف کرتے ہوئے یاسین ملک سمیت حریت رہنماؤں کو گرفتار کر لیا۔