Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

قابض افواج نے مزید تین بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو بڈگام کے علاقے میں شہید کردیا

قابض افواج نے مزید تین بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو بڈگام کے علاقے میں شہید کردیا
July 12, 2017

سرینگر (92 نیوز) بھارتی ظلم و ستم میں پستے کشمیریوں کیلئے ایک اور خونی دن ۔ وادی جنت نظیر پر قابض مودی کی مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔ قابض افواج نے مزید تین بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو بڈگام کے علاقے میں جعلی مقابلے میں شہید کردیا ۔ متعدد نوجوان گرفتار ۔دوسری جانب او آئی سی کاکہنا ہے کہ کشمیریوں کو دہشتگرد کہنا قابل قبول نہیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق قابض فورسز نے ضلع بڈگام کے علاقے رد باغ کو منگل کی شام سےمحاصرہ میں لے کر گھر گھر تلاشی لی ۔۔بھارتی فوج نے نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کرنے کے بعد وہی گھسا پٹا موقف دہرایا کہ ایک گھر میں محصور نوجوانوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی اور جوابی فائرنگ میں جان سے چلے گئے ۔ادھر ریاست کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے احتجاجی مظاہروں کے خوف سے

دوسری جانب  مودی سرکار نے اننت ناگ میں سات ہندو یاتریوں  کی فائرنگ میں ہلاکت کا ملبہ بھی حریت پسندوں پر ڈال دیا ہے ۔۔بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ہندو یاتریوں کی حفاظت کے نام پر مقبوضہ وادی میں سکیورٹی اہلکاروں کی تعداد مزید بڑھانے کا اعلان کردیا

ادھر عابد جان میں او آئی سی کے رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر کے اجلاس میں شرکا نے بھارتی مظالم کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو دہشتگردی سے منسلک کرنا ناقابل قبول ہے ۔۔۔مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی خواہشات اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔