Tuesday, April 30, 2024

قائم مقام گورنر پرویزالہٰی کی صدارت میں خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق اجلاس، اقدامات کا جائزہ

قائم مقام گورنر پرویزالہٰی کی صدارت میں خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق اجلاس، اقدامات کا جائزہ
February 11, 2021

لاہور (92 نیوز) قائم مقام گورنر اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی کی صدارت میں خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق اجلاس ہوا، صوبہ بھر میں خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے محکمہ صحت اور محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پرچودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ خاندانی منصوبہ بندی کے حوالہ سے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ خاندانی منصوبہ بندی کیلئے معاشرے میں شعور کی بیداری وقت کی اہم ضرورت ہے اوراس مقصد کیلئے ویلیج کمیٹیاں بنیادی کردار ادا کریں گی۔

قائم مقام گورنرپنجاب کاکہناتھا کہ خاندانی منصوبہ بندی کے ماڈل کو کامیاب بنانے کیلئے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کا اجلاس جلد بلایا جائے گا۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ شہروں کی نسبت دیہاتی علاقوں میں آبادی کے تناسب کی شرح بہت زیادہ ہے، صوبائی وزیر پاپولیشن ویلفیئر کرنل (ر) ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ خاندانی منصوبہ بندی کے حوالہ سے پنجاب اسمبلی میں ڈبیٹ ہونی چاہئے۔