قائم مقام ایم ڈی واٹربورڈ کا کراچی کے بحران زدہ علاقوں میں واٹرٹینکر سروس شروع کرنے کا اعلان

کراچی(92نیوز)قائم مقام ایم ڈی واٹر بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ کراچی کے پانی کے بحران زدہ علاقوں میں واٹر ٹینکر سروس شروع کردی گئی ہے جو بحران کے خاتمے تک جاری رہے گی۔
اپنے ایک بیان میں قائم مقام ایم ڈی واٹر بورڈ نے کہا ہے کہ کراچی کے پانی کی کمی کے شکار علاقوں کو ٹینکرز کے ذریعے پانی فراہم کیا جائے گا۔
وزیر بلدیات شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر واٹر ٹینکر سروس شروع کردی گئی ہےٹینکر سروس اورنگی، نارتھ ناظم آباد اور بلدیہ کے علاقوں کو پانی فراہم کرے گی۔
ایم ڈی واٹر بورڈ نے کہا ہے کہ ان علاقوں کے مکین علاقہ ایکسین سے رابطہ کریں۔ٹینکرکے ذریعے پانی کی فراہمی بحران کے خاتمے تک جاری رہے گی ۔