Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

قائم مقامی جی ایم پی آئی اے عہدے سے فارغ

قائم مقامی جی ایم پی آئی اے عہدے سے فارغ
October 13, 2018
اسلام آبا ( 92 نیوز) پی آئی اے میں بھی تقرری و تبادلے کر دیئے گئے ،قائم مقام جنرل منیجر احمد فراز خان عہدے سے فارغ کر دیا گیا ،  گروپ نائن کے ڈپٹی جنرل مینجر اقتدار اے بلوچ کو قائم مقام جی ایم ایچ آر تعینات کردیا گیا ہے۔ وفاق میں تبدیلی سرکار کے آتے ہی ملک کے مختلف اہم اداروں میں مرحلہ وار تقرر و تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان انٹر نیشنل ائر لائن میں بھی تقرریاں و تبادلے ہوئے ہیں جس میں  قائم مقام جنرل منیجر احمد فراز خان کو عہدے سے ہاتھ دھونا پڑگئے۔ مینجنگ ڈائریکٹر پی آئی اے مشرف رسول نے احمد فراز خان کو قائم مقام جنرل مینجر ہیومن ریسورس تعینات کیا تھا، احمد فراز گروپ ایٹ میں بطور قائم مقام جی ایم کام کررہے تھے،ان کی جگہ گروپ نائن کے ڈپٹی جنرل منیجر اقتدار اے بلوچ کو قائم مقام جی ایم ایچ آر تعینات کردیا گیا ہے۔ پی آئی اے میں تقرر اور تبادلوں کا حکم نامہ بھی جاری کردیا گیا ہے، پی آئی اے کے تمام شعبوں کو حکم نامے کی کاپیاں ارسال کردی گئی ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔