قائم علی شاہ کے وفاقی حکومت سے گلے شکوے جاری

کراچی(ویب ڈیسک)قا ئم علی شاہ نے وفاق سے گلے شکوے کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ، سندھ کے سائیں جی نے تحفظات پر مبنی دوسری قسط بھی جاری کر دی کہتے ہیں کہ ایل این جی کی درآمد پر سندھ حکومت کو اعتماد میں نہیں لیا گیا جس کے لئے ہم اسمبلی میں قرارداد لائیں گے۔
وفاقی حکومت کے اقدامات اور رویہ سے پریشان قائم علی شاہ نے جمعرات کو بھی پریس کانفرنس میں تحفظات کا اظہار کیا تھا اور آج بھی خوب ناراضگی دکھائی۔
کہتے ہیں کہ ایل این جی کی درآمد پر وفاق نے سندھ حکومت سے مشورہ کرنا بھی گوارا نہ کیاجس پر افسوس ہے۔
وزیرا علیٰ نے موقف اختیار کیا کہ سندھ سب سے زیادہ ریونیو دینے والا صوبہ ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ وفاقی حکومت جو ایل این جی خریدنے جا رہی ہے وہ بہت مہنگی ہےاس سے نقصان ہوگا۔
اس سے پہلے بھی قائم علی شاہ نے وفاق سے گلے شکوے کئے اور کہا کہ کسی بھی معاملے میں صوبائی حکومت کو اعتماد میں نہیں لیا جا رہا۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ وفاقی حکومت وزیر اعلیٰ کے تحفظات پر کب دھیان دیتی ہے۔