Saturday, September 21, 2024

قائم علی شاہ کی ڈی جی رینجرز سے ملاقات ،سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

قائم علی شاہ کی ڈی جی رینجرز سے ملاقات ،سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
October 8, 2015
کراچی(92نیوز)وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی صدارت میں صوبے میں امن وامان کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا ، اجلاس میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر اور وزیر داخلہ سندھ  سمیت اعلیٰ حکام شریک ہیں۔ تفصیلات کےمطابق محرم الحرام کی آمد سے قبل وزیرا علیٰ ہاؤس میں ہوا اعلیٰ سطح کا اجلاس ،جہاں اعلیٰ سیاسی رہنمااور قانون نافذ کرنے والےا داروں کے سربراہ سر جوڑ کر بیٹھ گئے۔ اجلاس میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر،  سینئر وزیر تعلیم نثار کھوڑو، وزیر داخلہ سہیل انور سیال، سیکریٹری داخلہ، اور آئی جی سمیت اعلیٰ افسران شریک ہیں۔ اجلاس میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے محرم الحرام میں رینجرز کی جانب سے  سیکورٹی منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ سیکریٹری داخلہ اور آئی جی سندھ نے بھی امن وامان کی صورتحال نو اور دس محرم الحرام کےجلوسوں کی حفاظت پولیس کی تعیناتی، اور نگرانی کے حوالے سے وزیر اعلیٰ کو بریف کیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سیکورٹی انتظآمات کو سراہا، قبل ازیں وزیر اعلیٰ سے ڈی جی رینجرز نے ون آن ون ملاقات بھی کی۔ جس میں سیکورٹی کی مجموعی صورتحال اور باہمی دل چسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔