Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

قائم علی شاہ کی عشرت العباد سے ملاقات، سندھ میں 8،9،10محرم کو ڈبل سواری پرپابندی عائد

قائم علی شاہ کی عشرت العباد سے ملاقات، سندھ میں 8،9،10محرم کو ڈبل سواری پرپابندی عائد
October 12, 2015
کراچی(92نیوز)حکومت سندھ نے  آٹھ  نو اور دس محرم کو ڈبل سواری پر پابندی  کا اعلان کردیا گیا،جبکہ دس محرم کو موبائل فون سروس پر پابندی کے لیے وفاق سے سفارش کی جائے گی ۔ تفصیلات کےمطابق محرم الحرام میں امن وامان کے لیے  وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی زیر صدارت امن وامان کا اجلاس ہواجس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد بھی شریک ہوئے ۔ پولیس نے رپورٹ پیش کی کہ  کالعدم لشکر جھنگوی ،ملک اسحاق اور عثمان کرد کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے لیے دہشت گردی کا منصوبہ بنارہی ہے یہ کالعدم تنظیم نام بدل کر سندھ میں کام کررہی ہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس بار محرم اور بلدیاتی انتخابات ساتھ ساتھ چل رہے ہیں ۔ پولیس رینجرز کے ساتھ ساتھ حساس ادارے بھی چوکس رہیں، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آٹھ ، نو اور دس محرم کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ یوم عاشورہ پر موبائل فون سروس بند کرنے کے لیے وفاق سے سفارش کی جائے گی، ماتمی جلوسوں کی نگرانی ہیلی کاپٹروں  اور سپارکو کے سرویلنس سسٹم کے ذریعے نگرانی کی جائے گی ۔ اجلاس میں پولیس اور رینجرز کے مشترکہ کنٹرول روم کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔