قائم علی شاہ کی عدالتوں اور ججوں کی سکیورٹی کیلئے علیحدہ یونٹ بنانے کی ہدایت

کراچی(92نیوز)وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نےعدالتوں اور ججوں کی سیکورٹی کے لئے علیحدہ یونٹ بنانے کی ہدایت کردی ۔
تفصیلات کےمطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے وزیراعلی قائم علی شاہ کو اویس شاہ اغواء کیس پر بریفنگ دی ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ دوہزار سات سو اہلکار مجموعی طور پر سندھ بھر کے ججز کی سیکیورٹی پر مامور ہیں ۔ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے ججز کے لئے بارہ سو اہلکار ہیں ۔اجلاس میں آئی جی سندھ ، وزیر بلدیات ، مشیر قانون مرتضی وہاب ، چیف سیکریٹری بھی شریک ہوئے ۔