Monday, September 26, 2022

  قائم علی شاہ کی زیرصدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس ،کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد پر غور

   قائم علی شاہ کی زیرصدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس ،کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد پر غور
کراچی(92نیوز)وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں منعقد ہواجس میں نیشنل اپیکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، کورکمانڈرلیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر،صوبائی وزیر داخلہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے حوالے سے غور کیا گیا،فیصلوں پر عمل درآمد میں سستی پر چیف سیکریٹری  کی سرزنش بھی کی گئی۔ اجلاس میں  وزیر داخلہ سندھ اور ایف آئی اے سندھ کے ڈائریکٹر شاہد حیات بھی شریک ہوئے۔ شاہد حیات نے دہشت گردوں کی مالی معاونت اور بنکوں میں دہشت گردوں کے اکاؤنٹس سے متعلق بریفنگ دی جبکہ آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بریفنگ کے لیئے وزیر خزانہ مراد علی شاہ کو بھی طلب کرلیا۔