Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

قائم علی شاہ کا گھوٹکی میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

قائم علی شاہ کا گھوٹکی میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ
July 28, 2015
گھوٹکی(92نیوز)وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے گھوٹکی میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین کے لئے جاری امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا تفصیلات کے مطابق سندھ کے سائیں کو بھی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کا خیال آ ہی گیا،قائم علی شاہ گھوٹکی میں سیلاب سے متاثرہ علاقے میں پہنچے تو انہیں سیلاب کی تباہ کاریوں اور متاثرین کے لئے جاری امدادی سرگرمیوں کے بارے میں بریف کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ متاثرین سیلاب کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی ۔ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ گڈو بیراج بھی  گئے جہاں انہیں بیراج میں پانی کی صورتحال  کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔