Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

قائم علی شاہ کا برساتی نالوں کی صفائی کا جائزہ

قائم علی شاہ کا برساتی نالوں کی صفائی کا جائزہ
July 23, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی میں بارشوں کے پیش نظر برساتی نالوں کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد ڈسٹرکٹ میونسپل کمیٹی کے دفتر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کا کہنا تھا کہ  نکاسی آب کے حوالے سے کوشش  ہے کہ کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہو اور سیدھا سمندر میں چلا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں نالوں کی مرحلہ وار صفائی کا کام جاری ہےسندھ کابینہ کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ وزارتوں میں تبدیلی معمول کا عمل ہے۔ جو پہلے بھی ہوتی رہتی ہیں  اس سے قبل وزیر اعلیٰ نے مہران انڈر پاس پر تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیااور گجر نالوں سمیت شہر کے مختلف ندی نالوں کا بھی دورہ کیا۔ ایم ڈی واٹر بورڈ ہاشم رضا زیدی بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔