Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

قائم علی شاہ سے عبدالقادر بلوچ کی ملاقات ،کراچی آپریشن اور ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری پر تبادلہ خیال

قائم علی شاہ سے عبدالقادر بلوچ کی ملاقات ،کراچی آپریشن اور ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری پر تبادلہ خیال
August 31, 2015
کراچی(92نیوز)وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے وفاقی وزیربرائے سرحدی امور جنرل ریٹائرڈ عبد القادر بلوچ نے ملاقات کی ہےاس دوران کراچی آپریشن اور سابق وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری سے متعلق بات چیت کی گئی  ۔ تفصیلات کےمطابق ملاقات میں کراچی آپریشن، افغان مہاجرین کی واپسی اور ان کی رجسٹریشن سمیت صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سندھ کی سائیں سرکار نے وفاقی وزیر سے  ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری اور بیوروکریسی میں مداخلت کے بارے میں شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ اور شکوہ کیا کہ اپیکس کمیٹی کے گذشتہ اجلاس میں وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ہماری بے چینی دور کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی مگروعدے کے باوجود تحفظات دور نہیں کیے گئے۔ جس پر عبدالقادر بلوچ نے کہا انہیں تمام تر خدشات وزیر اعظم کے سامنے رکھنے کی یقین دہانی کرادی ۔ واضح رہے کہ  وزیراعظم نے ہی صوبائی حکومت کے  تحفظات دور کرنے کی ذمہ داری جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ کو سونپی تھی۔ جس کے بعد وہ وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات  کرنے آئے ہیں۔