Saturday, July 27, 2024

قائم علی شاہ سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات ،یو ایس ایڈ پروگرام پرتبادلہ خیال

قائم علی شاہ سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات ،یو ایس ایڈ پروگرام پرتبادلہ خیال
February 5, 2016
کراچی(92نیوز)امریکی قونصل جنرل برائن ڈی ہنٹ نےکہا ہے کہ  یو ایس ایڈ تھر میں نیوٹریشن پروگرام پر جلد کام شروع کرے گی ۔انہوں نے کہا ہے کہ یو ایس ایڈ جیکب اباد میں قائم اسپتال میں مزید سہولیات کے لیے صوبائی حکومت کی مدد کے لیے تیار ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق وزیر اعلی ہاوس سندھ میں امریکی قونصل جنرل برائن ڈی ہنٹ نے قائم علی شاہ سے ملاقات کی  ۔ ملاقات میں یو ایس ایڈ سندھ اور بلوچستان کے پروجیکٹ ڈائریکٹر بھی شریک  ہوئے  ۔ امریکی قونصل جنرل نے امریکا کی طرف سےجیکب آباد میں قائم کیے گئے اسپتال  میں اسٹاف اور دیگر سہولیات کے لیے تعاون کی پیش کش کردی ۔انہوں نے تھر میں بھی جلد نیوٹریشن پروگرام شروع کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔ انہوں نے سندھ حکومت کو بورڈ آف ڈائریکٹرز بنانے کا بھی مشورہ کیا ۔  وزیر اعلی سندھ نے امریکی قونصل جنرل کو تھر میں ہونے والے ترقیاتی کاموں سے آگاہ کیا اور انکے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔