Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

قائمہ کمیٹی خزانہ نے پانچ ہزار روپے کا نوٹ ختم کرنےسے متعلق کوئی سفارش نہیں کی  : سلیم مانڈوی والا

قائمہ کمیٹی خزانہ نے پانچ ہزار روپے کا نوٹ ختم کرنےسے متعلق کوئی سفارش نہیں کی  : سلیم مانڈوی والا
December 26, 2016

 کراچی(92نیوز)پیپلزپارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے پانچ ہزار روپے کا نوٹ ختم کرنے سے متعلق کوئی سفارش نہیں کی نہ ہی وزارت خزانہ نے پانچ ہزار روپے کا نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق پیپلزپارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے اپنے ایک بیان میں وضاحت کی ہے کہ کاروباری برادری اور عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ پانچ ہزار روپے کا نوٹ ختم نہیں کیا جارہاہے۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے سینیٹ نے پانچ ہزار روپے کا نوٹ ختم کرنے سے متعلق قرار داد منظور کی ہے تاہم اس معاملے پر قائمہ کمیٹی خزانہ نے کوئی سفارش نہیں کی۔ اس معاملے پر وزارت خزانہ ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور دیگر متعلقہ اداروں کی رائے لی جائے گی اور متفقہ طور پر کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ پانچ ہزار روپے کا نوٹ ختم کرنے پر تاجر برادری کوخدشات ہیں۔ نوٹ ختم کرنے سے ملکی معیشت پر بھی گہرے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔