Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے بھارتی جارحیت کیخلاف قرارداد منظور کر لی

 قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے بھارتی جارحیت کیخلاف قرارداد منظور کر لی
September 3, 2015
اسلام آباد (92نیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اجلاس میں پاک فوج کے اعلیٰ حکام نے شمالی وزیر ستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب پر بریفنگ دی۔ عسکری حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ آپریشن ضرب عضب آخری مرحلے میں ہے۔ کمیٹی نے ورکنگ باﺅنڈری اور کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کے خلاف قراردار منظور کر لی۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے بند کمرے کا اجلاس چیئرمین شیخ روحیل اصغر کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) عالم خٹک اور پاک فوج کے اعلیٰ حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ آپریشن ضرب عضب بلاتفریق جاری ہے اور آپریشن کے دوران اب تک 3ہزار3 سو18 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے جبکہ سکیورٹی فورسز کے 329 افسران اور جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ہے۔ کمیٹی کو بتایا گیا ہے کہ شوال میں زمینی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ یہ ایک مشکل آپریشن ہے تاہم جوانوں کا مورال بلند ہے۔ کمیٹی کو بتایا گیا ہے ضرب عضب کی وجہ سے امن و امان کے حوالے سے ملک میں صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ اجلاس کے بعد روحیل اصغر نے میڈیا کو بتایا کہ افغانستان میں داعش سر اٹھا رہی ہے جو تشویشناک بات ہے۔ آپریشن کے بعد قبائلی علاقوں کو خالی نہیں چھوڑا جائے گا۔ کمیٹی نے ورکنگ باﺅنڈری اور کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کے خلاف قراردار منظور کر لی۔