Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

قائد متحدہ مہاجر قوم سےبدلہ لےرہےہیں ،  آج ، را، بھارت میں جشن منا رہی ہوگی : مصطفیٰ کمال

قائد متحدہ مہاجر قوم سےبدلہ لےرہےہیں ،  آج ، را، بھارت میں جشن منا رہی ہوگی : مصطفیٰ کمال
August 22, 2016
کراچی(92نیوز)ایم کیو ایم کے قائد کی تقریر اور اس کے نتیجے میں ہنگامہ آرائی کو پی ایس پی کے چیئر مین مصطفیٰ کمال نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔  ان کا کہنا تھا کہ متحدہ کے قائد مہاجر قوم کو کہاں لے کر جارہے ہیں وہ ان سے بدلہ لے رہے ہیں جبکہ  آج ۔۔را ، بھارت میں جشن منارہی ہوگی ۔ تفصیلات کےمطابق  پی ایس پی کے چیئر مین مصطفیٰ کمال نے ہنگامی پریس کانفرنس میں ایم کیو ایم کے قائد پر شدید تنقید کی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کو اب اور کس ثبوت کا انتظار ہے اب کے کرکے دکھاؤ مصطفیٰ کمال بولے ۔ ایم کیو ایم کے قائد مہاجر قوم سے بدلہ لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد کی تقریر پر را بھارت میں جشن منارہی ہوگی ۔ پی ایس پی کے چیئر مین نے ایم کیو ایم کے قائد کو بزدل قرار دیا ۔ انہوں نے  کہا کہ اردو بولنےوالے اب فیصلہ کریں ۔ ایم کیو ایم گرتی ہوئی دیوار ہے  دو نسلیں تباہ ہوچکی ہیں  جبکہ ایم کیو ایم کے قائد کو مزید لاشیں درکارہیں ۔