Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

قائد متحدہ الطاف حسین کے قریبی ساتھی محمد انور منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار

قائد متحدہ الطاف حسین کے قریبی ساتھی محمد انور منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار
April 1, 2015
لاہور(92نیوز)ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے قریبی ساتھی کو منی لانڈرنگ کیس میں سکاٹ لینڈ یارڈ نے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق محمد انور جس کی عمر 64سال بتائی جاتی ہے ان کو ان کے گھر نارتھ ویسٹ لندن سے گرفتارکیا گیا۔ محمد انورایم کیوایم لندن کوآرڈینیشن کمیٹی کے ممبر ہیں ۔ 92نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے کراچی سے اہم رہنما حیدر عباس رضوی نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ محمد انور کو سکاٹ لینڈ یارڈ نے منی لانڈرنگ کے کیس میں گرفتارکیاہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔