Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

قائد ایم کیو ایم کے پاس بیٹھے لوگ بھارتی لابی کا حصہ ہیں : خورشید شاہ

قائد ایم کیو ایم کے پاس بیٹھے لوگ بھارتی لابی کا حصہ ہیں : خورشید شاہ
August 24, 2016
اسلام آباد (92نیوز) اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ قائد ایم کیو ایم کے آس پاس بیٹھے لوگ بھارتی لابی کا حصہ ہیں۔ فاروق ستار نے وقتی طور پر صحیح بات کی ہے لیکن ایم کیو ا یم لندن کی جماعت خاموش ہوکر نہیں بیٹھے گی۔ اعتزاز احسن کہتے ہیں سیاست میں مائنس ون فارمولے کامیاب نہیں ہوئے۔ قائد ایم کیو ایم کو مائنس کرنا بھی آسان نہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم میں آنے والی حالیہ تبدیلی پاکستانی سیاست میں زیر بحث ہے اور مختلف سیاسی رہنماوں کی جانب سے اس پر رائے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کہتے ہیں کہ مائنس ون کے سوا کوئی کام نہیں چلے گا لیکن لندن کی جماعت خاموش ہو کر بیٹھنے والی نہیں۔ لندن والوں کی پوری کوشش ہو گی کہ اختیارات کراچی منتقل نہ ہوں۔ پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ سیاست میں مائنس ون فارمولے کامیاب نہیں ہوئے۔ ایک رات میں کسی کو سیاست سے ختم کرنا ممکن نہیں۔ یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ فاروق ستار نے ایم کیو ایم کا جھنڈا اٹھا لیا اور قائد ایم کیو ایم مائنس ہو گئے۔ ایم کیو ایم قائد کی پاکستان مخالف تقریر کے خلاف ملک بھر میں غم وغصہ پایا جاتا ہے اور مختلف تنظیموں کی جانب سے ایم کیو ایم پر پابندی اور متحدہ قائد کے خلاف قانونی کارروائی جیسے مطالبات سامنے آ رہے ہیں۔