Friday, September 20, 2024

قائد ایم کیو ایم چاہیں بھی تو اچھا کام نہیں کر سکتے : مصطفیٰ کمال

قائد ایم کیو ایم چاہیں بھی تو اچھا کام نہیں کر سکتے : مصطفیٰ کمال
March 31, 2016
میرپور خاص (92نیوز) پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال نے ایم کیو ایم کے قائد کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ میرپور خاص میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم پر پتھر برسائے گئے تو شکر ادا کرتا ہوں کہ اللہ نے ہمارا امتحان لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے سیاسی قلعہ میں دراڑیں ڈالنے کیلئے مصطفیٰ کمال نے جمعرات کو اندرون سندھ کا طوفانی دورہ کیا۔ میرپورخاص میں ایم کیو ایم اور پاک سرزمین پارٹی کے کارکن آمنے سامنے آ گئے جس پر علاقہ میدان جنگ بنا رہا۔ مصطفیٰ کمال نے متحدہ قائد کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ایم کیو ایم قائد بھارتی ایجنٹ ہے۔ بھارتی ایجنٹ صوبے بنانے کی بات کرے گا تو ملک کو توڑنے کی بات کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اگر چاہیں بھی تو اچھا کام نہیں کر سکتے‘ ان سے زیادہ بدقسمت آدمی کوئی پیدا نہیں ہوا۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ آج جب یہاں ہم پر پتھر برسائے گئے تو شکر ادا کرتا ہوں کہ اللہ نے ہمارا امتحان لیا۔ ایم کیوایم قائد اتنے بڑے شیطان ہیں کہ اصل شیطان بھی ہاتھ جوڑتا ہوگا۔ مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ان جوانوں کو اس گند سے نکالنا ہے۔ ہمیں ان کے ہاتھ میں قلم دینی ہے۔ کامیابی کا یہ جشن 24اپریل کو باغ جناح مزار قائد کے سامنے منائیں گے۔