Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

قائد اعظم ٹرافی فائنل : پاکستان کی تاریخ میں آج پہلی بار پنک بال استعمال ہو گی

قائد اعظم ٹرافی فائنل : پاکستان کی تاریخ میں آج پہلی بار پنک بال استعمال ہو گی
January 3, 2016
کراچی (92نیوز) قائد اعظم ٹرافی میں پہلی بار برقی قمقموں کی روشنی میں فائنل میچ آج کھیلا جائے گا۔ مصباح الحق اور یونس خان کا کہنا ہے کہ پنک بال سے کھیلنا نیا تجربہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں قائد اعظم ٹرافی کا فائنل سوئی ناردن گیس پائپ لائن لمیٹڈ اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں نے پریکٹس برقی قمقموں کی روشنی میں کی۔ پریکٹس میں پنک بال کو استعمال کیا گیا۔ ایس این جی پی ایل کے کپتان مصباح الحق کہتے ہیں کہ پنک بال پر کچھ تحفظات ہیں جو وقت کے ساتھ ختم ہوجائیں گے۔ یوبی ایل کے کپتان یونس خان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ وقت کے ساتھ اپنی شکل بدل رہی ہے‘ مستقبل میں مزید تبدیلیاں ہوں گی۔ دونوں ٹیموں کی طرف سے نمایاں کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جس امید ہے کہ فائنل کانٹے کا ہوگا۔