Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

قائداعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سندھ رینجرز کی شامِ موسیقی

قائداعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سندھ رینجرز کی شامِ موسیقی
December 24, 2016

کراچی (92نیوز) قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے سندھ رینجرز کی طرف سے شامِ موسیقی کا انعقادکیا گیا جس کی میزبانی عمرشریف نے کی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے اصغرعلی شاہ اسٹیڈیم میں منعقدہ محفل موسیقی میں رینجرز افسروں اور جوانوں کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ڈپٹی ڈی جی رینجرزبریگیڈئر مرزا نادرمحفل موسیقی کے مہمان خصوصی تھے۔ شامِ موسیقی کی میزبانی عمر شریف نے کی جبکہ مختلف نامور شخصیات بھی محفل میں موجود تھی۔ تقریب کے مہمان خصوصی نے محفل موسیقی کے بعد قائداعظم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔