Wednesday, December 7, 2022

فی تولہ سونا 800روپے اضافے سے 62500 روپے میں فروخت

فی تولہ سونا 800روپے اضافے سے 62500 روپے میں فروخت
کراچی (92 نیوز) بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں3 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا 800 روپے مہنگاہو گیا۔ کراچی ، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے اور 10 سونے کی قیمت میں 686 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور فی تولہ سونے کی قیمت 61700 روپے سے بڑھ کر 62500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت52898 روپے سے بڑھ کر 53884 روپے ہو گئی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 830 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت711.59 روپے پرمستحکم رہی۔