Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فیڈرل فلڈ کمیشن نے موسم سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی

فیڈرل فلڈ کمیشن نے موسم سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی
July 12, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں شدید بارشوں کی پیش گوئی،دریاؤں میں پانی کا بہاؤ غیر معمولی ہوگیا، فیڈرل فلڈ کمیشن نے موسم سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق، فیڈرل فلڈ کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزی کے مطابق 16 جولائی تک پنجاب،کے پی کے، سندھ اور بلوچستان میں شدید بارشیں ہوسکتی ہیں۔

پنجاب کے علاقے راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور اور فیصل آباد میں شدید بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ جنوبی پنجاب میں بھی بارشوں کی پیشن گوئی کی گئی۔ فیڈرل فلڈ کمیشن کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے پی کے اور آزاد کشمیر میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔ سندھ اور مشرقی بلوچستان میں بھی بارشیں ہوسکتی ہیں۔

ارسا نے خبردار کیا ہے کہ حالیہ بارشوں سے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ غیر معمولی ہوچکا ہے، دریائے سندھ میں بشام کے مقام پر پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 36 ہزار کیوسک ہوگیا، دریائے کابل میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ نوشہرہ اور دیگر نشیبی علاقے زیر آب آسکتے ہیں کیونکہ دریائے کابل میں پانی کا بہاؤ 55 ہزار کیوسک ہے۔

فیڈرل فلڈ کمیشن اور محکمہ موسمیات نے دریائے جہلم اور چناب میں سیلابی ریلے آنے کی پیشن گوئی بھی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دریائے چناب اور جہلم میں آئیندہ 48 گھنٹوں میں ایک لاکھ 60 ہزار کیوسک کا ریلا داخل ہوسکتا ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں اور فلڈ کمیشن نے صوبائی اور مقامی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔