Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فیول کم پڑ گیا !!! سوڈانی صدر کے جہاز کی لاہور ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

فیول کم پڑ گیا !!! سوڈانی صدر کے جہاز کی لاہور ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
September 1, 2015
لاہور (92نیوز) سوڈان کے صدر عمر البشیر کے طیارے کو اس وقت لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جب اس میں ایندھن بہت کم رہ گیا تھا۔ عمر البشیر کو ری فیولنگ کیلئے ڈھائی گھنٹے ایئرپورٹ پر انتظار کرنا پڑا۔ سوڈان کے صدر عمرحسن احمد البشیر سرکاری دورے پر خرطوم سے چین جا رہے تھے کہ ان کے طیارے میں ایندھن خطرناک حد تک کم رہ گیا جس کی وجہ سے طیارے کوہنگامی طور پر لاہور ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ سوڈانی صدر کو ڈھائی گھنٹے ایئرپورٹ پر رکنا پڑا۔ صدر عمر البشیر کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی اطلاع پر گورنرپنجاب رفیق رجوانہ اور ڈی سی او لاہور محمد عثمان فوری طور پر ایئرپورٹ پہنچے اور برادر ملک کے صدر کی میزبانی اورخاطر مدارت کے ساتھ انہیں سٹیٹ گیسٹ ہاوس میں قیام کی پیشکش کی تاہم صدر عمر البشیر نے ایئرپورٹ پر انتظار کو ہی ترجیح دی۔ طیارہ ری فیولنگ کیلئے ڈھائی گھنٹے ایئرپورٹ پر ٹھہرنے کے بعد بیجنگ کےلئے روانہ ہوگیا۔