Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فین انڈسٹری مالکان کا 20فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی واپس لینے کا مطالبہ

فین انڈسٹری مالکان کا 20فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی واپس لینے کا مطالبہ
December 25, 2016

اسلام آباد (ویب ڈیسک) فین انڈسٹری مالکان نے الیکٹریکل سٹیل شیٹ پر عائد 20فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی کے خاتمے کا مطالبہ کر دیا۔ انڈسٹری مالکان نے ڈیوٹی کے باعث پنکھوں کی قیمتوں میں اضافے سے صنعت متاثر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

پاکستان الیکٹرک فین مینوفیکچررز ایسوسی ایشن( پی ای ایف ایم اے ) کے سابق چیئرمین چوہدری علی عثمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال الیکٹریکل سٹیل شیٹ کی کم قیمت کے باعث حکومت نے 20فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی نافذکرتے ہوئے صنعت کاروں سے کہا تھا کہ کوٹہ منظور کروا کر ڈیوٹی سے استثنیٰ حاصل کرلیں۔

انہوں نے کہا پنکھا سازی کی صنعت کے صرف 150 ادارے اس سہولت سے استفادہ کرسکے ہیں۔  انہوں نے کہا شیٹ کی قیمت گزشتہ سال کی قیمت 425 ڈالر سے 800 ڈالر فی ٹن تک بڑھ چکی ہے جبکہ اس پر عائد 20فیصد ڈیوٹی سے اس کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا  ہے جس سے پنکھوں کی صنعت کے خام مال کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔