Friday, October 7, 2022

فیفا کے پانچویں مرتبہ منتخب ہونے والے صدر سیپ بلاٹر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

فیفا کے پانچویں مرتبہ منتخب ہونے والے صدر سیپ بلاٹر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
زیورخ(سپورٹس ڈیسک)سیپ بلاٹر نے فیفا کی صدارت سے استعفی دے دیا اس عہدے پر ان کا انتخاب گزشتہ جمعے کو عمل میں آیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق شدید مخالفت کے باوجود انتیس مئی کو صدر کا انتخاب جیتنے کے بعد سیپ بلاٹر نے اچانک ہی فٹبال کی عالمی تنظیم کے اعلی ترین عہدیدار کی نشست سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ بلاٹر نے جلد از جلد فیفا کانگریس کا اجلاس طلب کیا ہے  جس میں کسی عہدیدار کو ان کا جانشین نامزد کیا جائے گا۔ اس کے بعد بلاٹر باضابطہ طور پر اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے۔انہوں نے اپنے فیصلے کا اعلان  عجلت میں بلائی گئی ایک پریس کانفرنس میں کیا۔