Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فیفا ورلڈ کپ2018 کے میچزکاشیڈول جاری، روس کے11 شہروں میں32ٹیموں کے درمیان64 میچز ہوں گے

فیفا ورلڈ کپ2018 کے میچزکاشیڈول جاری، روس کے11 شہروں میں32ٹیموں کے درمیان64 میچز ہوں گے
July 25, 2015
زیورخ(92نیوز)فیفا ورلڈ کپ دو ہزار اٹھارہ کے میچز کا  شیڈول  جاری کر دیا گیا، روس میں ہونے والے ورلڈ کپ میں بتیس ٹیموں کے درمیان کل چونسٹھ میچز کھیلے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق فٹبال کی تاریخ کا اکیسواں ورلڈ کپ چودہ جون سے پندرہ جولائی تک روس میں کھیلا جائے گا، گیارہ شہروں کے بارہ اسٹیڈیمز ان میچوں کی میزبانی کریں گے،ماسکو کا لوزنائیکی اسٹیڈیم افتتاحی میچ، ایک سیمی فائنل اور فائنل کی میزبانی کرے گا، شیڈول کا اعلان فیفا کی آرگنائزنگ کمیٹی نے کیا، اس موقع پر دو ہزار سترہ کے کنفیڈریشن کپ کے شیڈول کا اعلان بھی کیا گیا۔ کنفیڈریشن کپ بھی روس کی میزبانی میں ہو گا جس میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی، سینٹ پیٹرز برگ اسٹیڈیم فائنل کی میزبانی کرے گا۔