فیفا ورلڈ کپ 2018 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی
لاہور (92 نیوز) فٹبال کے شائقین اب پاکستان میں ہی فیفا ٹرافی دیکھ سکیں گے ۔ فیفا ورلڈ کپ 2018 کی ٹرافی آج پاکستان پہنچ گئی ۔ ٹرافی کی تقریب رونمائی لاہور میں ہو گی ۔
ورلڈ کپ ٹرافی کے ایشیا کے لیے سفر کا آغاز بائیس جنوری کو لندن سے ہوا تھا ۔ ٹرافی ورلڈ کپ سے قبل اکاون ممالک کے اکانوے شہروں کا دورہ کرے گی ۔
فیفا ٹرافی اپنے سفر کے اگلے مرحلے میں تاجکستان کے لیے روانہ ہو جائے گی ۔
فیفا ورلڈ کپ رواں سال جون میں روس میں ہو گا ۔