Thursday, September 19, 2024

فیفا ورلڈ کپ 2018، فرانس نے آسٹریلیا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی

فیفا ورلڈ کپ 2018، فرانس نے آسٹریلیا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی
June 16, 2018
ماسکو (92 نیوز) فیفا ورلڈ کپ2018 میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد فرانس نے آسٹریلیا کو دو ایک سے مات دے دی۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کی گولز پوسٹ پر حملے کیے لیکن کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی۔ دوسرے ہاف میں کانٹے کا مقابلہ ہوا،،58ویں منٹ میں فرانس کے انتھونی گریزمین نے گول داغ کر ٹیم کو برتری دلا دی۔ چار منٹ کے وقفے پر آسٹریلیا کے ملئی جیڈنک نے گیند کو جال میں پھینک کر میچ برابر کر دیا۔ میچ کے 80ویں منٹ میں فرانس کے پال پوگبا نے گول اسکور کر کے ٹیم کو دوبارہ برتری دلا دی، جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی،،،اور فرنچ ٹیم نے دو ایک سے میچ اپنے نام کیا۔