Saturday, September 21, 2024

فیفا ورلڈ کپ کا میلہ سجنے میں صرف چار روز باقی

فیفا ورلڈ کپ کا میلہ سجنے میں صرف چار روز باقی
June 12, 2018
ماسکو ( 92 نیوز) فیفا ورلڈ کپ کا میلہ سجنے میں صرف چار روز باقی رہ گئے، سنسنی خیز مقابلے ایونٹ کو چار چاند لگائیں گے، کھلاڑی شائقین کا لہو گرمائیں گے، ارجنٹائن اور پرتگال کی ٹیموں نے بھی روس میں ڈیر ے ڈال دیئے، محمد صلاح افتتاحی معرکے میں شرکت کے لئے پرعزم ہیں۔ مختلف ٹیموں کا روس میں پڑاؤ جاری ہے ، ارجنٹائن اور پرتگال کی ٹیم بھی روس پہنچ گئی ،رونالڈو ایکشن دکھائیں گے ،میسی مداحوں کا لہو گرمائیں گے ۔ مصری فٹبالر محمد صلا ح کے مداحوں کے لیے خوشخبری ،اسٹار فٹبالر یوروگوئے  کیخلاف اوپننگ مقابلے میں شرکت کے لیے پرعزم ہیں ، محمد صلاح چیمپئنز لیگ  فٹبال کے فائنل میں انجری کا شکار ہو گئے تھے ۔ میگا ایونٹ کا آغاز 14 جون سے ہو گا،افتتاحی معرکے میں سعودی عرب اور روس کے درمیان جوڑ پڑے گا۔