Tuesday, September 17, 2024

فیفا ورلڈ کپ کا آغاز آج سے ہو گا

فیفا ورلڈ کپ کا آغاز آج سے ہو گا
June 14, 2018
ماسکو ( 92 نیوز) فیفا ورلڈ کپ  کا آغاز آج سے ہو گا ،32 ٹیمیں  ٹائٹل کے حصول  کے  لیے آپس میں ٹکرائیں گی ،افتتاحی معرکے میں سعودی عرب اور روس کی ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی۔ روس میں عالمی فٹبال میلہ سجنے کو تیار ہے ،مختلف ممالک کی ٹیموں نے روس کی سر زمین پر قدم رکھ دیئے ہیں ۔ اعصاب شکن مقابلوں سے قبل لگے کا موسیقی کا تڑکا  بھی لگے گا۔ بڑے کھلاڑی صلاحیتوں کا جادو جگائیں گے اور  خوب رنگ جمائیں گے  ۔ فٹبال لورز کچھ اسٹیڈیم میں  ایونٹ کا لطف اٹھائیں گے تو کچھ گھروں میں ہی  میچ دیکھ پائیں گے،دنیا کی نصف آبادی سے بھی زائد افراد ورلڈ کپ2018 ٹی وی پر دیکھیں گے۔ ٹائٹل پر قبضہ جمانے کی جنگ 32 ٹیمیں لڑیں گی ، میگا ایونٹ  میں آئس لینڈ اور پاناما کی ٹیمیں پہلی بار قسمت آزمائیں گی، جرمنی کی  ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی ۔ فاتح ٹیم کو38ملین ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی، دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم 28 ملین ڈالر کی انعامی رقم کی حقدار قرار پائے گی۔