Wednesday, September 28, 2022

فیفا ورلڈ کپ ، پیرو نے آسٹریلیا کو شکست دیدی

فیفا ورلڈ کپ ، پیرو نے آسٹریلیا کو شکست دیدی
ماسکو ( 92 نیوز ) فیفا ورلڈ کپ2018میں دلچسپ مقابلے جاری  ہیں ، پیرو نے آسٹریلیا کو دو صفر سے پچھاڑا،جبکہ ڈنمارک اور فرانس کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابررہا۔ پیرو نے آسٹریلیا کیخلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور کھیل کے آغاز میں گول اسکور کر کے برتری حاصل کر لی،پہلے ہاف کا کھیل پیرو کی ایک صفر کی برتری پر ختم ہوا ۔ دوسرے ہاف میں بھی پیرو نے کینگروز پر دھاک بٹھائے رکھی اور کھل کر کھیلنا کا موقع فراہم نہ کیا اور 50ویں منٹ میں پیرو کے پائیلوگوریرو نے گیند کو جال میں پھینک کر برتری دگنی کر دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی ۔ دوسرے میچ میں فرانس اور ڈنمارک کا میچ بغیر کسی گول کے برابر ،  گروپ سی میں سے فرانس اور ڈنمارک نے ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی حاصل کر لی ہے ۔