فیفا ورلڈ کپ میں تین روز باقی،ماسکو میں فینز زون کھول دیا گیا
ماسکو ( 92 نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2018 میں صرف تین دن باقی رہ گئے ہیں جب کہ ماسکو میں فینز زون کھول دیا گیا۔
انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں اور فٹبال کی عالمی جنگ چھڑنے میں صرف تین دن باقی رہ گئے ۔ دنیا بھر میں فٹبال بخار 104 ہو گیا ہے
اعصاب شکن مقابلے ایونٹ کو چار چاند لگائیں گے ، کھلاڑی تھرل سے بھرپور ایکشن دکھائیں گے ۔
روسی حکومت کی جانب سے شائقین کی تفریح کے لیے شاندار انتظامات کئے گئے اور اس سلسلے میں ماسکو میں فینز زون کھول دیا گیا ہے ۔
روس میں دیوانے نے ٹیم کی محبت میں میوزیکل سپونز بناڈالے، فٹبال لورز نے میوزک کا تڑکا لگایا ،چمچوں سے خوب رنگ جمایا ۔
فرانس کی ٹیم نے بھی روس میں ڈیرے ڈال دیے ہیں جب کہ افتتاحی مقابلے میں میزبان روس اور سعودی عرب 14 جون کو آپس میں ٹکرائیں گے۔