Tuesday, September 17, 2024

فیفا ورلڈ کپ ، مصر کی ٹیم یورو گوئے کے مد مقابل ہو گی

فیفا ورلڈ کپ ، مصر کی ٹیم یورو گوئے کے مد مقابل ہو گی
June 15, 2018
ماسکو (92 نیوز) فیفا ورلڈ کپ میں آج  بھی تین میچز ہوں گے ،مصر کی ٹیم یوروگوئے کے مد مقابل ہو گی ۔ پہلے مقابلے میں مصر کی ٹیم یورو گوئے سے ٹکرائے گی، انجری کا شکار محمد صلاح فٹ قرار، آج ان ایکشن ہونے کا امکان ہے۔ ،دونوں ٹیموں کے مداح پرجوش ہیں۔ دوسرےمعرکے میں  مراکش اور ایران کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ تیسرے میچ میں پرتگال اور اسپین کی ٹیموں کے درمیان گھمسان کا رن پڑے گا۔ اسپین نے  سرجیو راموس اور پرتگال نے رونالڈو سے امیدیں باندھ لیں۔ کل کھیلے گئےافتتاحی میچ میں میزبان روس نے سعودی عرب  کو صفر کے مقابلے میں پانچ گولز سے پچھاڑ دیا ۔ فاتح ٹیم کی جانب سےڈینس چیری شیو نے دو گولز داغے۔