Tuesday, September 17, 2024

فیفا ورلڈ کپ فٹبال ، انگلینڈ اور پرتگال نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

فیفا ورلڈ کپ فٹبال ، انگلینڈ اور پرتگال نے اپنے اپنے میچز جیت لیے
June 8, 2018
لندن (92 نیوز) فیفا ورلڈ کپ فٹبال سے قبل وارم اپ میچز کاسلسلہ جاری ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم نے  کوسٹا ریکا کو دو صفر سے ہرایا ۔ پرتگال نے الجیریا کیخلاف تین صفر سے کامیابی سمیٹی ۔ جنوبی کوریا اور بولیویا کا میچ برابر ہو گیا۔ پہلے مقابلے میں  انگلینڈ کی ٹیم کوسٹا ریکا سے ٹکرائی ۔ 13 ویں منٹ میں  ریشفورڈ ،76ویں منٹ میں ویل بیک نے شاندار گول کر کے انگلش ٹیم کو فاتح بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ دوسرے معرکے میں پرتگال اور الجیریا کے درمیان میدان لگا پرتگالین ٹیم آغاز سے ہی چھائی رہی  اور باآسانی تین صفر سے  میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی۔ تیسرے میچ میں ساؤتھ کوریا اور بولیویا  کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں ۔ دونوں ٹیموں نے  ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر بھرپور حملے کیے لیکن مقررہ وقت تک کوئی بھی ٹیم گول نہ کر پائی۔