Tuesday, October 4, 2022

فیفا ورلڈ کپ سیمی فائنل،کروشیا اور انگلینڈ آج مقابل ہونگے

فیفا ورلڈ کپ  سیمی فائنل،کروشیا اور انگلینڈ آج مقابل ہونگے
ماسکو ( 92 نیوز ) فیفا ورلڈ کپ  کے فائنل تک رسائی کی جنگ آج ختم ہو جائے گی ،  دوسرے سیمی فائنل میں کروشیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج آپس میں ٹکرائیں گی جیتنے والی ٹیم فیفا ورلڈ کپ 2018 کے فائنل میں  فرانس سے ٹکرائے گی ۔ آج کھیلے جانے والے دوسرے سیمی فائنل میں کروشیا اور سابق چیمپئن انگلینڈ کے درمیان میدان سجے گا  ، فائنل تک رسائی کی جنگ رات 11 بجے چھڑے گی۔ کھلاڑیوں کی اہم میچ کیلئے تیاریاں مکمل ہیں، بڑے معرکے کیلئے تماشائی بھی فُل جوشیلے نظر آ رہے ہیں اور ہلہ گلہ ، شور شرابہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انگلش ٹیم 1966 کے بعد فاتح عالم کا تاج سجانے کو بے تاب نظر آ رہی ہے تو   دوسری جانب کروشین کھلاڑی چیمپئنز کی لسٹ میں آنے کو بے قرار ہیں۔ ٹاپ سکورر ہیری کین  کا کوئی ہم پلہ نہیں ،اسٹار فٹبالر ایونٹ میں اب تک چھ گولز داغ چکے ہیں۔