Monday, October 3, 2022

فیفا ورلڈ کپ، دفاعی چیمپئن جرمنی پہلے راؤنڈ سے ہی باہر

فیفا ورلڈ کپ، دفاعی چیمپئن جرمنی پہلے راؤنڈ سے ہی باہر
ماسکو  ( 92 نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2018 کے اہم میچ میں  دفاعی چیمپئن جرمنی پہلے ہی  راؤنڈ  میں ایونٹ سے باہر ہو گیا ۔ گروپ ایف کے میچ میں جنوبی کوریا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دفاعی چیمپئن  جرمنی کو 0-2 سے شکست دے کر واپسی کا ٹکٹ تھما دیا ۔ دفاعی چیمپئن جرمنی کو اگلے راؤنڈ میں پہنچنے کیلئے لازمی فتح درکار تھی لیکن جرمنی کی ٹیم میچ میں فتح نہ حاصل کر سکی جس کے باعث اس کا ورلڈ کپ 2018 میں سفر ختم ہو گیا ۔