Monday, October 3, 2022

فیفا ورلڈ کپ ، جاپان اور پولینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی

فیفا ورلڈ کپ ، جاپان اور پولینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی
ماسکو (92 نیوز) فیفا ورلڈ کپ دوسرے راؤنڈ میں داخل ہونے کے قریب پہنچ گیا۔ پہلے مرحلے کے آخری روز چار میچز کھیلے جائیں گے۔ جاپان اور پولینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، سینیگال اور کولمبیا میں جوڑ پڑے گا، پاناما اور تیونس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، جبکہ بیلجیئم اور انگلینڈ کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی۔ دو دو میچز کھیلنے کے بعد  جاپان اور سینیگال کے چار ،چار  جب کہ  کولمبیا کے تین  اور پولینڈ  کی ٹیم تاحال کوئی پوائنٹ حاصل نہ کر پائی۔ گروپ جی میں پاناما اور تیونس   کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی ،دونوں ہی ٹیمیں پہلے ہی ورلڈ کپ سے باہر ہو چکی ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم  بیلجیئم کے مد مقابل ہو گی ،دونوں ٹیمیں پہلے ہی پری کوارٹر فائنل مرحلے کا ٹکٹ کٹوا چکی ہیں۔