Friday, October 7, 2022

فیفا ورلڈ کپ ، جاپان کی ٹیم بیلجیئم کیخلاف میدان میں اترے گی

فیفا ورلڈ کپ ، جاپان کی ٹیم بیلجیئم کیخلاف میدان میں اترے گی
ماسکو (92 نیوز) فیفا ورلڈکپ  میں کھلاڑی شاندار پرفارمنس سے خوب رنگ جمانے میں مصروف ہیں ۔  جاپان کی ٹیم کو بیلجیئم کا کڑا امتحان درپیش ہو گا ،بیلجیئن ٹیم نے اسٹار کھلاڑی لوکاکو سے امیدیں باندھ لیں۔ کل کھیلے گئے پہلے میچ میں میزبان روس نے اسپین کیخلاف شاندار کھیل پیش کیا ۔مقررہ وقت تک میچ ایک ایک گول سے برابر رہنے کیوجہ سے فیصلہ پنالٹی ککس پرہوا۔ روس کے گول کیپر نے عمدہ کارکردگی دکھائی اور اپنی ٹیم کو فتح دلوائی۔ دوسرے مقابلے میں ڈنمارک اور کروشیا کی ٹیموں کے درمیان بھی دلچسپ میچ ہوا ۔ اس میچ کا فیصلہ بھی پنالٹی ککس پر ہوا جہاں کروشین ٹیم میدان مارنے میں کامیاب ہوئی۔