Sunday, September 25, 2022

فیفا ورلڈ کپ ، انگلینڈ کی ٹیم سویڈن کیخلاف میدان میں اترے گی

فیفا ورلڈ کپ ، انگلینڈ کی ٹیم سویڈن کیخلاف میدان میں اترے گی
ماسکو (92 نیوز) فیفا ورلڈ کپ میں سنسنی اور ایکشن سے بھرپور مقابلے جاری ہیں  کوارٹر فائنل مرحلے میں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے ۔ انگلینڈ کی ٹیم سویڈن کیخلاف میدان میں اترے گی  جبکہ روس اور کروشیا  کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں  گی ۔ پہلے مقابلے میں انگلینڈ اور سویڈن کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی ۔ جیتنے والی ٹیم سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹوائے گی تو ہارنے والی ٹیم سیدھا گھر جائے گی۔ دوسرے معرکے میں کروشیا اور میزبان روس کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔ راؤنڈ اسکسٹین کی بات کی جائے تو  انگلینڈ نے کولمبیا کے ارمان خاک میں ملائے۔ سویڈن کی ٹیم نے سوئٹزر لینڈ کے خلاف ایک صفر سے میدان مارا۔ کروشیا نے ڈنمارک کا کوارٹر فائنل کھیلنے کا خواب چکنا چور کیا۔ روس نے عمدہ پرفارمنس دکھاتے ہوئے 2010 کی چیمپئن اسپین کی ٹیم کیخلاف کامیابی سمیٹی۔